27 اکتوبر، 2026، 8:47 PM

ریاض، سعودی وزارت دفاع کی عمارت پر یمن کا میزائل حملہ

ریاض، سعودی وزارت دفاع کی عمارت پر یمن کا میزائل حملہ

یمنی فوج کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے ریاض میں خطرے کے سائرن بجنے اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی ہے۔

دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب کی گہرائی میں ایک نئے میزائل آپریشن کا دعوی کیا ہے۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق، یمنی افواج نے خدا کے فضل سے سعودی دشمن کے دارالحکومت ریاض میں وزارت دفاع کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا اور میزائل براہ راست اپنے ہدف پر لگا۔

اس سے پہلے بھی یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ یمنی فورسز نے دو الگ الگ میزائل حملوں میں سعودی فوج کے دو مال بردار طیاروں کو نشانہ بنایا۔ ایک طیارے کو نجران ایئرپورٹ اور دوسرے کو خمیس مشیط میں واقع خالد ایئربیس پر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا اور دونوں کارروائیاں کامیاب رہیں۔

جنرل یحیی سریع نے اس سے قبل یہ دعوی بھی کیا تھا کہ یمنی افواج نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع راس التنورہ آئل ریفائنری کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق، میزائل درست طور پر ہدف پر لگا اور وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

News ID 1942410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha